ڈیرہ اسماعیل خان میں زہریلی گیس سےہلاکتوں کی تعداد10ہوگئی، مشتعل افرادکا شوگرملزپردھاوا
ہفتہ 3 مئی 2014 14:02
ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مئی 2014ء) زہریلی گیس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی جب کہ مشتعل افراد نے ہلاکتوں کا سبب بننے والی شوگر ملز کے کیمیکل پلانٹ کو نذر آتش کر دیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں رمک کے قریب کچہ کے علاقے میں شوگر ملز سے زہریلا مادہ خارج ہونے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے جب کہ حادثے میں گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے 8 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور مشتعل افراد نے زہریلا مادہ خارج کرنے والی شوگر ملز پر حملہ کر کے اس کے کیمیکل پلانٹ کو آگ لگادی جب کہ شوگر مل کا تمام ریکارڈ بھی جلا دیا، مظاہرین نے ڈیرہ اسماعیل خان کی اہم شاہراہ بھی ٹائر جلا کر بند کر دی، ان کا مطالبہ تھا کہ جب تک کمشنڑ ڈیرہ اسماعیل خان نہیں آتے اس وقت تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔(جاری ہے)
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ ملز مالکان سمیت جی ایم، کین منیجراورہیلتھ اینڈ سیفٹی آفیسر کے خلاف درج کر لیا گیا جب کہ شوگرملزکے جی ایم اشفاق، کین منیجر حفیظ اور ہیلتھ اینڈ سیفٹی آفیسرعتیق سمیت 7 افراد کو گرفتار کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.