سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کا امکان،بجٹ جون میں پیش کیا جائیگا
منگل 6 مئی 2014 17:22
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مئی 2014ء) آئندہ مالی سال کے بجٹ کا مجموعی حجم سینتیس کھرب روپے سے زیادہ ہونے کی توقع ہے جبکہ مالیاتی خسارہ پندرہ کھرب پچاس ارب روپے تک پہنچ جانے کا امکان ہے ، پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل کہتے ہیں بجٹ دو ہزار چودہ پندرہ جون کے دوسرے ہفتے تک پیش کر دیا جائے گا۔ پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل نے دنیا نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری میں وزارت خزانہ اور ماتحت محکمے دن رات مصروف ہیں ۔ بجٹ دو ہزار چودہ ، پندرہ جون کے دوسرے ہفتے تک پیش کر دیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کا مجموعی حجم سینتیس کھرب روپے سے تجاوز کر جانے کا امکان ہے۔بجلی کے شعبے سمیت مجموعی سبسڈی ساڑھے تین سو ارب روپے رکھی جا سکتی ہے۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے تقریبا تین سو ارب ، ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پینشن کیلئے ایک سو ساٹھ ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔
ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں دس فیصد تک اضافہ متوقع ہے جبکہ فیڈرل پی ایس ڈی پی کے تحت پانچ سو بیس ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے۔آئندہ مالی سال مالیاتی خسارہ 15 کھرب پچاس ارب روپے تک پہنچنے کا اور آئندہ سال قرضوں اور سود کی ادائیگی کیلئے بارہ کھرب ستتر ارب روپے جبکہ دفاعی اخراجات کی مد میں سات سو ارب روپے سے زیادہ مختص کئے جا سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.