سعودی غرباکو کھانافراہم کرنے کے لیے سڑک پر فریج رکھ دی گئی،مقامی شخص نے فریج رکھتے ہوئے اہل محلہ سے اپیل کی کہ وہ اپنی فالتوخوراک اس میں رکھ دیاکریں

بدھ 7 مئی 2014 21:48

سعودی غرباکو کھانافراہم کرنے کے لیے سڑک پر فریج رکھ دی گئی،مقامی شخص ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مئی۔2014ء)سعودی عرب کے شہر حالی میں ایک شہری نے اپنے مکان کے باہر ایک ریفریجریٹر نصب کر کے اہلِ محلہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس میں اپنی فالتو خوراک ضرورت مند افراد کے لیے رکھا کریں،میڈیارپورٹس کے مطابق اس شخص نے جو اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتا اپنے ہمسایوں سے کہا ہے کہ ایسا کرنے سے غربا خوراک کے لیے بھیک مانگنے کی خفت سے بچ سکیں گے،ادھر سعودی عرب کے سرکردہ مذہبی رہنماء نے کہا کہ میں ہمیشہ سے کہتا آیا ہوں کہ حالی کے باسی سخی ہیں ایک شخص نے اپنے مکان کے باہر بچی ہوئی خوراک جمع کرنے کے لیے ایک فرج لگایا ہے جو خیرات کا ایک بالواسطہ طریقہ ہے۔

(جاری ہے)

مجھے یہ بات بہت اچھی لگی ہے،سوشل میڈیا پر سعودی شہری مساجد اور متمول افراد سے اس عمل کی نقل کرتے ہوئے مزید ریفریجریٹرز کی تنصیب کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں،ایک شخص کا تو یہ کہنا ہے کہ غربا کے لیے بچی کچھی خوراک کیوں جمع کی جائے اور کیوں نہ تازہ خوراک تیار کر کے ایسے ریفریجریٹرز میں رکھی جائے کیونکہ یہ صرف جسمانی غذا کی فراہمی کی بات نہیں بلکہ یہ خیرات دینے والے کیے روحانی غذا بھی بن سکتی ہے۔