حکومت احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے غیر جمہوری رویہ اپنائے ہوئے ہے،شاہ محمود قریشی
ہفتہ 10 مئی 2014 16:15
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مئی 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمور قریشی نے کہا ہے کہ حکومت گیارہ مئی کے احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے غیر جمہوری رویہ اپنائے ہوئے ہے، کہتے ہیں حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ، کسی عمارت پر قبضے یا دھرنے کا ارادہ نہیں۔ پی ٹی آئی سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت تحریک انصاف کے کارکنوں کے لئے رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے ۔ گیارہ مئی کے احتجاجی جلسے سے حکومت بوکھلا گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز حکومت کی گفتگو جمہوری لیکن رویہ غیر جمہوری ہے ۔ آمرانہ ادوار کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت ضرورت سے زیادہ افراتفری پیدا کر رہی ہے ۔
(جاری ہے)
کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری وفاقی اور پنجاب حکومت پر عائد ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے مذاکرات کی دعوت ضرور دی گئی لیکن اس کا طریقہ یا انداز درست نہیں ، تحریک انصاف چارٹر آف ڈیمانڈ مرتب کر رہی ہے ۔ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کل کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی کسی کے اشاروں پر سیاست کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دوہزار تئیس میں ایشیا سب سے گرم اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ خطہ رہا
-
جرمن شہر ڈریسڈن میں ایس پی ڈی کے ایک سیاستدان پر حملہ
-
9 مئی 2023 کو ایک سیاسی جماعت نے سوچی سمجھی سازش اور منصوبہ بندی کے تحت حساس تنصیبات ، یاد گار شہداء اور پاکستان کی اساس پر حملہ کیا ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پریس کانفرنس
-
نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار گیمبیا کے شہر بنجول میں منعقد ہونے والی 15ویں اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ، دفترخارجہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان حج اینڈ عمرہ ایگزیبیشن 2024 پہلی اور منفرد حج و عمرہ نمائش اور ٹریننگ کا انعقاد ، (کل )بھی نمائش جاری رہے گی
-
سیکڑوں ارب کے زیر التوا ٹیکس کیسز: ایف بی آر کو اہم قانونی اختیارات مل گئے
-
نائب وزیراعظم ،وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہر کے لارڈ میئر کی ملاقات
-
وزیرِاعظم کا کام نہیں ہے کہ وہ گندم کی پیداواردیکھے، انوارالحق کاکڑ
-
وزیراعظم کو لاعلم رکھ کر 98 ارب کی گندم درآمد کرلی گئی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختون خواہ اوربلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان اور امریکہ کے درمیان زراعت کے شعبے میں دیرینہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے آپس میں روابط ہیں، مسعود خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.