ریلوے کو مسافرٹرینوں کے بعد مال بردارگاڑیوں نے بھی کما کردینا شروع کردیا
ہفتہ 10 مئی 2014 19:26
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مئی۔2014ء) پاکستان ریلویز ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر ملک کے منافع بخش ادارے کے طور پر سامنے آنے لگا ہے اور اس ادارے نے رواں مالی سال اب تک صرف مال برداری کے ذریعے 2 ارب روپے کمالئے ہیں۔
(جاری ہے)
سرکاری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے پاکستان ریلویز کی مال بردار گاڑیوں کے لئے انجنوں کی تعداد روزانہ کی بنیاد پر بڑھا کر 8سے 25کر دی گئی ہے، جس کی وجہ سے مال برداری کے شعبے میں حوصلہ افزا نتائج سامنے آرہے ہیں یہی وجہ ہے کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ریلوے کی آمدنی میں121 فیصد اضافہ ہوا اور پاکستان ریلوے کو موجودہ مالی سال کے پہلے 10ماہ میں مال بردار گاڑیوں کے ذریعے 2 ارب روپے سے زائد کی آمدن ہوئی ہے۔
ریلویز کے بڑھتے ہوئے منافع اور مجموعی خسارے میں کمی کو دیکھتے ہوئے سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ مال بردار گاڑیوں کی تعداد میں اضافے سے منافع میں بھی اسی قدر اضافہ ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.