سپریم کورٹ نے شولڈر پروموشن،آوٴٹ آف ٹرن پروموشن اور ڈیپوٹیشن سے متعلق فیصلے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے منظور کرلیں

بدھ 14 مئی 2014 19:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مئی۔2014ء) سپریم کورٹ نے شولڈر پروموشن،آوٴٹ آف ٹرن پروموشن اور ڈیپوٹیشن سے متعلق فیصلے کیخلاف اپیلیں ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو سپریم کورٹ میں جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے شولڈر پرموشن فیصلے کے خلاف درخوستوں کی سماعت کی۔ درخواستوں میں اپیل کی گئی کہ عدالتی فیصلے سے ہزاروں سرکاری افسران متاثر ہوئے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالتی فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔سپریم کورٹ نے درخواستیں سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے سماعت جون کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :