خیبرپختونخواحکومت نے اعلی افسران کے حوالے سے نیب سے رپورٹ طلب کرلی،تمام محکموں میں تقرریوں اور تبادلوں سے پہلے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور نیب سے رپورٹ طلب کرنے کا فیصلہ

جمعرات 15 مئی 2014 20:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مئی۔2014ء) خیبر پختونخوا حکومت نے تمام محکموں میں تقرریوں اور تبادلوں سے پہلے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور نیب سے رپورٹ طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے مختلف صوبائی محکموں کے افسران او ر اہلکاروں کا کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات میں گرفتاہونے کے بعد آئندہ تمام تقرریوں اور تبادلوں سے پہلے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور نیب سے رپورٹ طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان رپورٹس کی روشنی میں بدعنوان اورکرپٹ افسران کی تقرریوں اورتبادلوں کوروکاجاسکے۔

ذرائع کے مطابق حال ہی میں صوبائی حکومت کی جانب سے مختلف محکموں کے سیکرٹریز ، ایڈیشنل سیکرٹریز اور دیگر افسران کے تبادلوں کا فیصلہ کیا گیا ہے اوران تبادلوں کے پیش نظر صوبائی حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور نیب سے نئے تعینات ہونے اولے افسران کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے اوراس رپورٹ کے آنے کے بعدہی ان افسران کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :