لندن میں ایک دکان پر 5 ہزار یورپیوں نے دھاوا بول دیا

ہفتہ 17 مئی 2014 14:11

لندن میں ایک دکان پر 5 ہزار یورپیوں نے دھاوا بول دیا

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مئی 2014ء)لندن میں ایک دکان پر 5 ہزار یورپیوں نے دھاوا بول دیا۔ دھاوا بولنے والے شاپنگ کے خواہشمند نہیں تھے بلکہ شہد کی مکھیاں تھیں جن کے سبب وکٹوریا اسٹریٹ سے گزرنا بھی مشکل ہوگیا۔

(جاری ہے)

وسطی لندن کی وکٹوریا اسٹریٹ پر قائم اس فیشن اسٹور پر صبح سویرے مکھیوں کے جھنڈنظرآئے۔ شایدیہ شیشے پرڈسکاوٴنٹ کاسائن دیکھ کرچلی آئی تھیں اور پھریہاں سے گزرنے والے افراد کو پریشان کرتی رہیں جس پر خصوصی اہلکار طلب کیے گئے۔اہلکاروں نے جی بھر کے اسپرے کیا اور کچھ کو قابو کرکے ساتھ لے گئے۔