چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے امریکا پاکستان کے ساتھ ہے،بائیڈن

پاک امریکا تعلقات علاقائی استحکام اور سلامتی کے لیے اہم ہیں،امریکی صدر

جمعرات 19 ستمبر 2024 20:58

چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے امریکا پاکستان کے ساتھ ہے،بائیڈن
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2024ء) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات علاقائی استحکام اور سلامتی کے لیے اہم ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں نئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے صدر بائیڈن کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے امریکا پاکستان کے ساتھ ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاک امریکا تعاون کو سراہا۔پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاک امریکا اقتصادی شراکت داری ہماری ترجیح ہے۔رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان متبادل توانائی، گرین ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔