ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن خیبر پختونخوا کی بھوک ہڑتالی کیمپ تیسرے روز بھی جار ی رہا

ہفتہ 17 مئی 2014 19:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مئی۔2014ء)ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن خیبر پختونخوا کی اپنے مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتالی کیمپ تیسرے روز بھی جار ی رہا،ڈاکٹرزبرادری نے اپنے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کافیصلہ کیا ہے ،تاہم صوبائی وزیرصحت شہرام خان ترکئی نے ڈاکٹروں کویقین دلایا ہے کہ انکے تمام جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں گے ۔

خیبر پختونخوا میں سروس سٹرکچر ، عوام کی لئے مفت ادویات اور صحت سے منسلک دیگر مطالبات پورے نہ ہونے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن نے جمعرات سے بھوک ہڑتال لگایاہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کی بھوک ہڑتال کا اثر انکے ساتھ ساتھ علاج معالجے کے لئے ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں پر بھی پڑ رہا ہے ۔ بھوک ہڑتالی کیمپ میں ینگ ڈاکٹرز نے حکومت کے خلاف مختلف نعروں کے بینرز آویزاں کررکھے ہیں۔

ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے تیسرے روز بھی کوئی حکومتی عہدیدار ڈاکٹروں سے اظہاریکجہتی اورانکے مسائل سننے کیلئے نہیں آیاتاہم ڈاکٹرزنے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کافیصلہ کیا ہے،ادھر صوبائی وزیرصحت شہرام خان ترکئی کاکہنا ہے کہ ڈاکٹرزکے ساتھ بیٹھ ان کے مسائل کے حل کیلئے بھرپوراقدامات کریں گے۔