وفاقی حکومت بجٹ میں کسانوں،مزدروں اور غریبوں کوریلیف دے‘ عابد حسین صدیقی

بجٹ میں مہنگائی کم کرنے کیلئے اقدامات بھی تجویز کئے جائیں ،سختی سے اشیاء صرف کی قیمتوں کو کنڑول کرے

منگل 20 مئی 2014 14:57

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مئی 2014ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بجٹ میں کسانوں،مزدروں اور غریبوں کوریلیف دے، پیپلزپارٹی کی حکومت میں غریبوں کو ہمیشہ ریلیف دیا گیا ،ان کے مسائل ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر حل کئے گئے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریبوں کو عزیز رکھا ،مسلم لیگ (ن) کے دورمیں مزدوروں کی مشکلات میں اضافہ ہوا،اب بجٹ کی آمد آمد ہے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن)کے پاس موقع ہے کہ وہ بجٹ میں غریبوں کو ریلیف دیکردعائیں لے۔انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین کو اس بجٹ میں زیادہ ریلیف ملنے کاامکان نہیں ہے اس لئے انہوں نے احتجاج شروع کررکھا ہے ۔حکومت کلرکوں سے مذاکرات کرے اور انہیں کے مطالبات تسلم کئے جائیں ،بجٹ میں یہ نہ ہوکہ جہاں کھڑے تھے وہاں ہی کھڑے رہیں،اس بجٹ میں مہنگائی کم کرنے کے لئے اقدامات بھی تجویز کئے جائیں اورحکومت سختی سے اشیاء صرف کی قیمتوں کو کنڑول کرے۔

متعلقہ عنوان :