وزیر زراعت سندھ سردار علی نواز خان مہر کی ترک قونصل جنرل سے ملاقات

منگل 20 مئی 2014 18:15

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مئی 2014ء) ترکی نے سندھ کے زرعی شعبے کی ترقی میں معاونت اور زرعی شعبے میں ترک ماہرین کے تجربات سے سندھ کے زرعی شعبے کو مستفید کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اس ضمن میں ابتدائی بات چیت سندھ کے وزیر زراعت سردار علی نواز خان مہر اور کراچی میں تعینات ترک قونصل جنرل مرات ۔ ایم۔ اونارات Mr. Murat M. Onarat کے درمیان صوبائی وزیر زراعت کے ترک قونصل خانے کے دورے کے موقع پر ملاقات کے دوران ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت کی کو آرڈینیٹر انیلا بھی موجود تھیں۔اس موقع پر وزیر زراعت سندھ نے ترک قونصل جنرل کو سندھ میں زراعت کے شعبے کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا ور کہا کہ ہم زرعی شعبے میں ترکی کے تجربات سے استفادہ چاہتے ہیں۔ترک قونصل جنرل نے وزیر زراعت سندھ کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور انہیں ترکی کے دورے اور زرعی شعبے کے مختلف حصوں کا جائزہ لینے کی دعوت دی جسے وزیر زراعت سندھ سردار علی نواز خان مہر نے قبول کیا۔

متعلقہ عنوان :