پیمرا ممبران کے اجلاس بارے پیمرا ترجمان کا بیان اُردو پوائنٹ کو موصول

منگل 20 مئی 2014 23:17

پیمرا ممبران کے اجلاس بارے پیمرا ترجمان کا بیان اُردو پوائنٹ کو موصول

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مئی۔2014ء) پیمرا ممبران کا اجلاس جس میں جیو نیٹ ورک کے تین چینلز کے لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس بارے پیمرا کے ترجمان کا بیان اُردو پوائنٹ کو موصول ہو گیا ہے۔ پیمرا کے ترجمان نے آج کے اجلاس کو غیر قانونی قرار دیکر فیصلوں سے لاتعلقی کا اظہا ر کر دیا ہے ۔ پیمرا کے ترجمان نے کہا ہے کہ اتھارٹی کا آج کا اجلاس غیر قانونی تھا ،اتھارٹی آج کے اجلاس اور پرائیویٹ ممبران کے فیصلے سے لاتعلقی کا اعلان کر تی ہے اس اجلاس کی کوئی حیثیت نہیں ، ترجمان نے کہا کہ پرائیویٹ ممبران اپنے طور پر اجلاس نہیں بلا سکتے ،پیمرا رولز 2009کی شق 3اور 4کے تحت آج کوئی اجلاس نہیں بلایا گیا ۔

پیمرا کا اجلاس وزارت قانون کی رائے ملنے کے بعد ہی بلایا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ پیمرا اتھارٹی کے 9مئی کے اجلاس میں ہی کیا جا چکا تھا جبکہ چیئر مین کی عدم موجودگی میں تشکیل دی گئی تین رکنی کمیٹی میں سے 2ارکان کے متفق ہونے پر ہی بلایا جا سکتا ہے ، جبکہ یہ اجلاس صرف ایک ممبر یعنی اسرار عباسی نے بلایا تھا مزید یہ کہ اسرار عباسی نے اس سے قبل ہونے والے اجلاس کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ پیمرا اتھارٹی سے الگ ہو رہے ہیں اس لئے ابھی یہ بات بھی واضح نہیں کہ انہوں نے استعفیٰ دیا نہیں اور اگر دیا ہے تو کیا وہ منظور ہوایا نہیں۔ترجمان نے کہا ایسی صورتحال میں آج کے اجلاس کی کوئی حیثیت نہیں اور پیمرا اتھارٹی اجلاس کے فیصلے سے لاتعلقی کا اظہار کرتی ہے۔

پیمرا ممبران کے اجلاس بارے پیمرا ترجمان کا بیان اُردو پوائنٹ کو موصول

متعلقہ عنوان :