عمران پنجاب میں فساد نہ ڈالیں، خیبرپختونخوا میں عوام کی خدمت کریں،سعد رفیق
اتوار 25 مئی 2014 14:18
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی۔2014ء) وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کاکہناہے کہ عمران خان کو سیاسی تربیت کی ضرورت ہے، وہ پنجاب میں فساد نہ ڈالیں، خیبرپختون خوا میں عوام کی خدمت کریں، بدقسمتی کی بات ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد خیبرپختون خوا میں تعلیم اور صحت کا معیارمزید گرگیا۔
(جاری ہے)
لاہور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اسی طرح لگے رہے تو اروند کیجریوال بن جائیں گے، ایسا نہ ہو لوگ انہیں الزام خان کہنا شروع کردیں، ان کے ساتھ راولپنڈی کا ایک شیخ چلی بھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگلا الیکشن کارکردگی کی بنیاد پرہوگا، پنجاب ریلیوں اور سازشوں سے فتح نہیں ہوگا۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ خطے میں نوازشریف سب سے سینئرسیاستدان ہیں، بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پرتعلقات چاہتے ہیں، کشمیر، پانی اور سرکریک سمیت دیگر معاملات پرمذاکرات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے سفارت کاری کے ذریعے ڈرون حملے رکوائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.