مصرکے صدارتی انتخابات اختتام پذیر،السیسی کی واضح کامیابی کے دعوے،سابق فیلڈمارشل نے 90فیصد تک،مدمقابل امیدوارنے 40فیصدووٹ حاصل کیے،رسمی اعلان آج ہوگا،ٹرن آؤٹ مثالی رہا،پولنگ کے دونوں روزملک بھر میں عام تعطیل رہی،نتائج کا حتمی اعلان 24جون کو متوقع،ایوان صدرکی صفائی ستھرائی کاکا م تیز کردیاگیا،عرب میڈیا

منگل 27 مئی 2014 22:07

مصرکے صدارتی انتخابات اختتام پذیر،السیسی کی واضح کامیابی کے دعوے،سابق ..

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مئی۔2014ء)مصر کے دوسرے باضابطہ صدارتی انتخاب کے لیے ڈالے جانے والے ووٹوں کا عمل دوسرے روز مقرروقت پر ختم ہوگیا،دوروزتک جاری رہنے والی پولنگ کے نتائج کا اعلان 24جون کو متوقع ہے تاہم ابتدائی جائزوں کے مطابق سابق فیلڈ مارشل السیسی نے میدان مارلیاہے اوررسمی اعلان آئندہ ایک یادوروزمیں کردیاجائیگا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کو بھی ووٹنگ کا عمل عالمی وقت کے مطابق صبح چھ بجے شروع ہواجو بغیر کسی وقفے شام چاربجے تک جاری رہا،ووٹنگ جس کے ٹرن آوٹ کو بہتر کرنے کیلیے عبوری حکومت نے پیر کو تجربے کے بعد منگل کے روز بھی عام تعطیل کا اعلان کررکھاتھاجس کے باعث پولنگ سٹیشنز پر غیر معمولی صورت حال دیکھنے میں نہیں آئی ، البتہ بعض علاقوں پولنگ سٹیشنوں پر رش نسبتاً بہتر رہا ،پولنگ میں عوامی جوش وخروش کے ایک خاص سطح سے اوپر نہ جا سکنے کی وجہ اخوان کی منفی مہم کے علاوہ سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات بھی رہے، سخت ترین سکیورٹی انتظامات نے بد امنی یا دہشت گردی کا کوئی بڑا واقعہ تو نہ ہونے دیا لیکن نوجوان ووٹروں کو بڑی تعداد میں پولنگ سٹیشنوں کی طرف جانے کی ان کے والدین نے حوصلہ افزائی نہ کی،انتخابی نتائج السیسی کے حق میں ہونے کا امکان غالب ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ان کے مدمقابل حمدین صباحی کا امکان کم بتایا جاتا ہے۔ عرب دنیا کا ہر اہم ملک السیسی کی کامیابی کے حق میں ہے ۔ ایسے میں السیسی کا ایوان صدر میں مرسی جیل میں اور صباحی واپس اپنے معمول کے کام کاج میں رہیں گے،ایک ماہ سے زیادہ جاری رہنے والی انتخابی مہم کے دوران سامنے آنے والے جائزوں کے مطابق فیلڈ مارشل السیسی جو پہلے مصری تارکین وطن کی طرف سے ڈالے گئے ووٹوں کا 94 فیصد حاصل کر چکے ہیں،مصرمیں ہونے والے انتخابات میں بھی انہوں نے اندازے کے مطابق90 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل امیدوارصباحی کو صرف 30سے 40فیصد تک ووٹ حاصل ہوئے ہیں