سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ

جمعرات 2 مئی 2024 17:13

سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے بیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوزیشنز(بی آئی ای)کے سیکریٹری جنرل دیمتری کرکینٹز نے ملاقات کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نملاقات میں ایکسپو 2030 کی میزبانی کیلیے سعودی عرب کی تیاریوں اور ایکیوپمنٹ کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد دیمتری کرکینٹز نے ایکس پر جاری بیان میں لکھاکہ سعودی عرب کے ولی عہد کے ساتھ ایکسپو2030 کی تیاریوں پر تبادلہ خیال میرے لیے اعزاز ہے اور بی آئی ای اور سعودی عرب ایکسپو 2030 کو مملکت، خطے اور دنیا کیلیے ایک زبردست کامیابی بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے باضابطہ طورپر گزشتہ سال اکتوبر میں ورلڈ ایکسپو کی میزبانی کیلیے درخواست جمع کرائی تھی۔اس موقع پر وزیرمملکت، کابینہ کے رکن اور رائل کمیشن فار دی سٹی ریاض کے قائم مقام سی ای او انجینیئر ابراہیم السلطان اور پبلک انویسٹنٹ فنڈ کے گورنر یاسر الرمیان بھی موجود تھے۔