مصر‘ عبدالفتاح السیسی 97 فی صد ووٹ لے کر صدر منتخب
جمعرات 29 مئی 2014 12:52
قاہرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مئی 2014ء) مصر کی مسلح افواج کے سابق سربراہ فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی ستانوے فی صد ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے ہیں۔صدارتی انتخاب میں عبدالفتاح السیسی کا اپنے حریف واحد امیدوار حمدین صباحی سے یک طرفہ مقابلہ تھا اور وہ توقعات کے عین مطابق ووٹوں کی بھاری اکثریت سے عرب دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک کے منتخب صدر ٹھہرے ہیں۔
غیرحتمی نتائج کے مطابق حمدین صباحی کل ڈالے گئے ووٹوں میں سے تین فی صد سے بھی کم ووٹ لے سکے ہیں۔ابتدائی نتائج کے مطابق السیسی کے حق میں 97.7 فی صد ڈالے گئے ہیں اور ان کے حریف حمدین صباحی صرف 2.2 فی صد ووٹ حاصل کرسکے ہیں۔اس طرح وہ ایک مرتبہ پھر صدارتی انتخاب میں عبرت ناک شکست سے دوچار ہوئے ہیں۔مصری روزنامے الاہرام نے الیکشن کمیشن کے ایک رکن طارق الشبلی کے حوالے سے بتایا ہے کہ پانچ کروڑ چالیس لاکھ رجسٹرڈ ووٹروں میں سے قریباً دو کروڑ دس لاکھ نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.