پاک بھارت فٹبال سیریز رواں برس اگست میں متوقع

ہفتہ 31 مئی 2014 16:12

پاک بھارت فٹبال سیریز رواں برس اگست میں متوقع

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مئی 2014ء) پاک بھارت فٹبال سیریز رواں برس اگست میں متوقع ہے، نو سال بعد ہونے والی سیریز کی میزبانی بھارت کرے گا۔پاکستان اوربھارت فٹبال ورلڈ کپ کا حصہ نہیں توکیا ہوا، دونوں ممالک کی فٹبال فیڈریشنز نے شائقین کے چہروں پرخوشی بکھیر نے کا انتظام کرلیا ہے، پاک بھارت باہمی سیریزاگست میں کرانے پرغورکیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان فٹبال فیڈریشن کوبھارت کی جانب سے سیریزکھیلنے کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔پی ایف ایف کے سیکریٹری احمد یارلودھی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کیساتھ سیریزکی تیاری کررہے ہیں، امید ہے تین میچزپر مشتمل سیریز اگست میں کھیلی جائے گی جس کی میزبانی بھارت کرے گا۔دونوں ٹیمیں اس سے قبل دوہزار پانچ میں پاکستان میں کھیلی جانیوالی سیریزمیں مدمقابل آئی تھیں، جس میں گرین شرٹس نیکامیابی حاصل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :