جہانیاں، لاہور،صادق آباد جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل کچل دیے ،خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی

پیر 2 جون 2014 14:27

جہانیاں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2جون 2014ء) لاہور،صادق آباد جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل کچل دیے ،خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق جہانیاں کے علاقہ چک نمبر115دس آر کے قریب ایک تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل پر چوک میتلا سے جہانیاں آنے والے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں چوک میتلا کی رہائشی خاتون روبینہ بی بی موقع پر جاں بحو ہو گئی جبکہ فارو ق احمد نامی شخص شدید زخمی ہو گیا جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں منتقل کر دیا گیا ہے نامعلوم ٹرالر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :