ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد

جمعہ 10 مئی 2024 16:31

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو  گرفتار ، چھینی گئی رقم  6 لاکھ ..
ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2024ء) ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے کارروائی کے دوران ڈاکو کو گرفتار کر کے چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیلی خان ناصر محمود کی زیر نگرانی ڈی ایس پی سٹی محمد عدنان کی ہمراہ ایس ایچ او ارسلان خان گنڈہ پور نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم محمد یونس کو گرفتار کرکے چھینی گئی رقم مبلغ 6 لاکھ روپے برآمد کرلی ۔ ڈی ایس پی سٹی محمد عدنان نے بتایا کہ تھانہ سٹی پولیس ملزم سے25 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے مقدمے میں مبلغ 19 لاکھ روپے پہلے ہی برآمد کرچکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :