ضلع سرگودھا کے 100 سے زائد گرجا گھروں پر کل سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کرنے کی ہدایت جاری

ہفتہ 7 جون 2014 14:24

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جون 2014ء) ضلع سرگودھا کے 100 سے زائد گرجا گھروں پر آج سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے ڈی پی او سرگودھا راجہ بشارت محمود نے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے تھانوں کی حدود میں واقعہ گرجا گھروں کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔