نیب نے کرپشن کے بڑے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کا آغاز کردیا ،گزشتہ چھ ماہ کے دوران 45 ریفرنس دائر کئے گئے، چالیس نئے مقدمات کی تفتیش شروع کی گئی،ساٹھ پرانے مقدمات کو حتمی شکل دی گئی،چیئرمین قمر زمان چوہدری کی ماتحت عملے کو بڑے سیاسی مقدمات تیزی سے نمٹانے کی ہدایت
اتوار 8 جون 2014 20:26
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جون۔2014ء) قومی احتساب بیورو نیب نے کرپشن کے بڑے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور خاص طور پر بڑے سیاستدانوں کے مقدمات میں تیزی سے پیش رفت کی جارہی ہے گزشتہ چھ ماہ کے دوران 45 ریفرنس دائر کئے گئے چالیس نئے مقدمات کی تفتیش شروع کی گئی اور ساٹھ پرانے مقدمات کو حتمی شکل دی گئی۔ اس عرصے میں نیب کو مختلف مدوں میں مجموعی طور پر ساڑھے تین ارب روپے کی وصولی بھی ہوئی۔
جبکہ اعلیٰ کارکردگی پر ماتحت عملے کو ایک سے تین ماہ کی بنیادی تنخواہ بونس کے طور پر دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ نیب ذرائع کے مطابق ادارے کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے ماتحت عملے کو ہدایات دی ہیں کہ بڑے سیاسی مقدمات تیزی سے نمٹائے جائیں تاکہ یہ تاثر ختم ہوسکے کہ کسی کے خلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے۔(جاری ہے)
اس ضمن میں حکمران اور اپوزیشن دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے خلاف دائر ہونے والے مقدمات کی تیزی سے تفتیش کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین نے ہر اجلاس میں یہ ہدایات دی ہیں کہ بڑے مقدمات تیزی سے نمٹائے جائیں۔ حالیہ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں بھی سابق گورنر پنجاب غلام مصطفی گھر اور سابق صدر زرداری کے برادر نسبتی منور علی تالپور سمیت دیگر کے خلاف مقدمات کا جائزہ لیا گیا اور فیصلے کئے گئے نیب نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران 45 ریفرنس دائر کئے ہیں جن میں وزراء کرپشن کیس ‘ رینٹل پاور کیس‘ پاکستان سٹیل مل‘ مضاربہ ‘ خیرپختونخواہ میں پولیس کی طرف سے ہتھیاروں کی خریداری کے سکینڈل شامل ہیں ان مقدمات میں سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف سمیت اہم شخصیات کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے شاندار کارکردگی پر ملازمین کیلئے بونس کی پالیسی بحال کرنے کی منظوری بھی دی ہے جو گزشتہ اڑھائی سال سے رکی ہوئی تھی۔ اس پالیسی کے تحت گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین اور افسران کو اضافی بونس دیئے جائیں گے ان میں ابتدائی سرفہرست بیس فیصد ملازمین اور افسران کو تین تنخواہیں ‘ اس کے بعد پچاس فیصد کو دو تنخواہیں اور باقی تیس فیصد ملازمین کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ انعام کے طور پر دی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.