سعودی عرب،اندھی عقیدت، عمرہ زائرین غلاف کعبہ کا نقصان کرنے لگے،غلاف کعبہ تیار کرنے والی فیکٹری نے مرمت کا شعبہ بنا لیا

منگل 10 جون 2014 19:22

سعودی عرب،اندھی عقیدت، عمرہ زائرین غلاف کعبہ کا نقصان کرنے لگے،غلاف ..

مکہ معظمہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جون۔2014ء) حج اور عمرہ کے لیے آنے والے بہت سے افراد اس غلط تصور کا شکار ہوتے ہیں غلاف کعبہ کے دھاگے نکال کر لے جانے سے انہیں برکت ملے گی۔ اس لیے یہ لا حاصل مشغلہ، جس کے نتیجے غلاف کعبہ کی خوبصورتی کو ضعف پہنچتا ہے، چھوڑ دینا چاہیے۔عرب ٹی وی کے مطابق غلاف کعبہ بنانے والی فیکٹری کے ڈائریکٹر محمد باجودہ کا کہنا ہے عازمین حج و عمرہ اپنی انگلیوں پر پہنی انگوٹھیوں اور چھوٹی قینچیوں سے غلاف کعبہ کے دھاگے نکالتے ہیں تاکہ ان کے پاس یہ دھاگے ہونے سے ان کی خوش قسمتی اور رحمتوں کا دور آ جائے گا، لیکن اس مسلسل عمل سے غلاف کعبہ کی خوبصورتی اور جاذبیت کو سخت نقصان پہنچتا ہے۔

محمد باجودہ کے مطابق بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنے غلط عقائد کی وجہ سے ایسا کرتے ہیں اور جس غلاف کعبہ سے انہیں عقیدت و محبت ہوتی ہے اسے ہی نقصان پہنچانے کا ذریعہ بن جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ''غلاف کعبہ کو عقیدت کے کور میں نقصان پہنچانے والے مذہبی امور اور رسوم کو جائز اہمیت نہیں دے پاتے، اس کی وجہ کچھ اور نہیں ہوتی بلکہ زائرین کے آگاہی کی کمزوری ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حج اور عمرے کے لیے آنے والے لوگوں کی طرف سے غلافہ کعبہ کے ساتھ یہ سلوک آداب کے منافی اور دستور کے خلاف ہے، ان کے لیے اللہ سے دعا ہے کہ اللہ انہیں سیدھی راہ دکھائے۔ایسے واقعات کے ہوتے رہنے سے غلاف کعبہ کو نقصان پہنچنتا دیکھ کر غلاف کعبہ بنانے والی فیکٹری نے غلاف کعبہ کی مرمت کا ایک شعبہ بھی قائم کر دیا ہے۔ اس شعبے میں موجود ماہرین غلاف کعبہ کی از سر نو تزئین و آرائش کا اہتمام کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :