پی سی بی نے نچلے طبقے کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا
بدھ 11 جون 2014 14:55
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جون 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیریں درجے کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا گیا.اس معاملے پر غور کیلیے چیئرمین نجم سیٹھی کی ہدایت پر تشکیل دی جانے والی کمیٹی میں پرنسپل ایڈوائزر ظہیر عباس، منیجمنٹ کمیٹی کے رکن شکیل شیخ اور ڈائریکٹر ایچ آر او ایڈمنسٹریشن بریگیڈیئر (ر) ساجد حمید تھے۔
(جاری ہے)
ارکان کا خیال تھا کہ 2011 کے بعد سے تنخواہیں نہ بڑھائے جانے پر ملازمین مالی مشکلات کا شکار ہیں لہٰذا رواں سال اضافہ کیا جانے کی سخت ضرورت ہے، کمیٹی کی سفارشات نجم سیٹھی کی طرف سے منظور کیے جانے کے بعد فیصلے کا نفاذ یکم جولائی سے ہوگا۔
پی سی بی کے مطابق کمیٹی کے فیصلے کے تحت ریجنز میں کام کرنے والے 232 سمیت 442ملازمین کو فائدہ ہوگا، تمام ورکرز کو تنخواہوں میں10 جبکہ ریجنل سطح پر کام کرنے والوں کو 14 فیصد اضافہ ملے گا۔ یاد رہے کہ پی سی بی کے ملازمین میں سے 85فیصد 50ہزار سے کم ماہانہ وصول کرتے ہیں، اس سے زائد تنخواہ پانے والوں کی انکریمنٹ کے معاملے پر بعد میں غور کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.