شہبازشریف سے شیرازی برادران کی ملاقات،ملک کی مجموعی صورتحال اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال،ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے تمام سیاسی قوتوں اور پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا،حکومت دہشت گردی کے ناسور اور توانائی بحران جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے:وزیر اعلی پنجاب

بدھ 11 جون 2014 21:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جون۔2014ء) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے سندھ سے تعلق رکھنے والے شیرازی برادران نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور سیاسی امور پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو دہشت گردی کے ناسور اور توانائی بحران جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے۔

وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔

(جاری ہے)

ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے تمام سیاسی قوتوں اور پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا۔ حکومت کے ٹھوس اقدامات کے باعث معاشی صورتحال میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔ غیرملکی سرمایہ کاروں نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے یہی وجہ ہے کہ متعدد غیرملکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ عوام کی بے لوث خدمت اور ان کی فلاح و بہبود مسلم لیگ (ن) کا اولین ایجنڈا ہے۔ ملاقات کرنے والوں میں ایم این اے ایاز علی شاہ شیرزای، ایم پی اے سید اعجاز علی شاہ شیرازی، سابق ایم این اے سید شفقات حسین شاہ شیرازی اور نائب صدر مسلم لیگ (ن) ٹھٹھہ حاجی حنیف میمن شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :