پنجاب کا 10کھرب 30 ارب روپے مالیت کابجٹ کل پیش ہو گا،آئندہ مالی سال میں کوئی نیاٹیکس نہیں لگایا جائیگا،حکومت پنجاب،صرف ان چند شعبوں کے ٹیکس میں اضافہ کیا جا رہا ہے جن کا کمزور معیشت کی حامل آبادی سے کوئی تعلق نہیں،محکمہ خزانہ پنجاب

جمعرات 12 جون 2014 20:02

پنجاب کا 10کھرب 30 ارب روپے مالیت کابجٹ کل پیش ہو گا،آئندہ مالی سال میں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جون۔2014ء) پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیاٹیکس نہ لگانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ صرف ان چند شعبوں کے ٹیکس میں اضافہ کیا جا رہا ہے جن کا کمزور معیشت کی حامل آبادی سے کوئی تعلق نہیں۔پنجاب حکومت نے 13 جون کو بجٹ اجلاس بلا لیاہے،صوبائی وزارت خزانہ حکام کے مطابق بجٹ کا مجموعی حجم 1030 ارب روپے کے لگ بھگ رہنے کا امکان ہے۔

اس میں 902 ارب این ایف سی ایوارڈ سے حاصل ہونے کی توقع ہے جبکہ کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم پہلے سے لاگو بعض ڈیوٹیوں اور خدمات کی شرح میں معمولی اضافے کا امکان ہے۔حکام کیمطابق بجٹ میں 310 ارب ترقیاتی کاموں کے لئے ، 90 ارب امن وامان،60 ارب تعلیم،60 ارب صحت اور22 ارب توانائی کیلئے مختص کئے جانے کا امکان ہے۔ میٹرو بس سروس کے لئے 30 ارب جبکہ لیپ ٹاپ اسکیم کے لئے 4 ارب روپے رکھے جانے کی تجویز ہے۔ملازمین کی تنخوہواں میں 10 فی صد اضافہ متوقع ہے۔خدمات کے شعبے میں موجودہ 37 خدمات کو بڑھا کر 43 کیا جارہا ہے۔رواں مالی سال کے دوران اس مد میں 48 سے 50 ارب روپیکے محاصل ہونے کی توقع ہے۔گزشتہ سال اس مد میں 37 ارب روپے کی وصولی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :