فٹ بال ورلڈ کپ؛دفاعی چیمپیئن اسپین کو ہالینڈ کے ہاتھوں1-5 سے اپ سیٹ شکست
ہفتہ 14 جون 2014 12:11
سائوپائولو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14جون 2014ء) فٹ بال ورلڈ کپ میں ہالینڈ نے دفاعی چیمپئن اسپین کو 5-1 سے ہرا کر بڑا اپ سیٹ کردیا۔ 2010 کی دونوں فائنسلٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے اس مقابلے میں کھلاڑیوں کا جوش دیدنی تھا دونوں جانب سے ایک دوسرے پر بھرپور حملے کئے گئے، کھیل کے 27ویں منٹ میں دفاع چیمپئین اسپین کی جانب سے زابی الوسو پینلٹی پر گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی تاہم ہالینڈ کے فارورڈ روبن وین پرسی نے پہلے ہاف کے آخری لمحات میں گول کرکے اس برتری کو ختم کردیا۔
پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر تھا۔ کھیل کےدوسرے ہاف میں ہالینڈ نے جس طرح اسپین کی دفاعی لائن کو تہس نہس کیا وہ اسپین برسوں تک بھول نہیں پائے گی، دوسرے ہاف میں ہالینڈ نے یکے بعد دیگرے 4 گول گول کئے اور اسپین ایک بھی گول نہ کرسکا۔(جاری ہے)
ہالینڈ کی طرف سے روبن وین پرسی اور ائین روبن نے 2،2 جبکہ اسٹیفن ڈی رج نے ایک گول کیا۔
اس سے قبل گروپ اے کے میچ میں میکسیکو نے کیمرون کو ایک صفر سے شکست دے دی۔ شدید بارش کے دوران کھیلے گئے میچ میں میکسیکو کے کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پہلے ہاف میں میکسیکو نے دومرتبہ گیند کوجال میں پہنچایا لیکن ریفری نے ان گولزکو مسترد کردیا۔ پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ کھیل کے 61ویں منٹ میں میکسیکو کے اوریب پریلیٹا کے گول کرکے اپنی ٹیم کو افریقی ٹیم کے خلاف برتری دلوائی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.