بھارت ، شوہر نے نو بیاہتا دلہن کو مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی

پیر 16 جون 2014 15:04

رائے پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جون 2014ء) بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں شوہر نے اپنی نو بیاہتا بیوی کو تشدد کے بعد مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع کوبارا کے نواحی گاوٴں میں امی لال نامی شخص نے اپنی نوبیاہتا بیوی سمن یادیو کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گھر والوں کے ساتھ مل کر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی جس کے بعد پڑوسیوں اور گھر والوں نے اسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لڑکی کا 65 فیصد جھلس چکا ہے۔

لڑکی کے لواحقین کا کہنا ہے کہ سمن اور امی لال کی شادی چند مہینے قبل ہی ہوئی تھی تاہم شادی کے کچھ دنوں بعد ہی شوہر شراب کے نشے میں دھت ہوکر ان کی بیٹی کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔پولیس کے مطابق گھریلو جھگڑے کے دوران نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ شوہر اور سسرالیوں نے نو بیاہتا دلہن کو آگ لگادی تاہم لڑکی کے لواحقین، پڑوسیوں اور سسرالیوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد تحقیقات کاآغاز کردیا گیا ہے تاہم ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

متعلقہ عنوان :