جن کو میری شادی کی جلدی ہے ابھی انتظار کریں، عائشہ عمر
جمعرات 19 جون 2014 11:34
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19جون 2014ء)ٹی وی کی معروف اداکارہ وماڈل عائشہ عمرنے کہا ہے کہ جن لوگوں کو میری شادی کی جلدی ہے ان سے درخواست ہے کہ ابھی انتظار کریں ویسے بھی جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، ابھی مجھے شادی کی کوئی جلدی نہیں ہے ، میری کوئی پلاننگ نہیں اور میرا ایمان ہے کہ پلاننگ تو خدا کی ذات کرتی ہے۔
(جاری ہے)
میڈیا سے گفتگو کے دوران انھوں نے کہا کہ میں آزاد خیال لڑکی ہوں اور پابندی برداشت نہیں کرتی، کھانے میں دال چاول اور بھنڈی گوشت پسند ہے، سادہ اور ماڈرن لباس شوق سے پہنتی ہوں۔
انھوں نے کہا کہ لاہور شہر مجھے بہت پسند ہے، خاص طور پر لاہور کے کھانے نہایت لذیز ہیں، یہاں کے لوگ بہت پیار کرنے والے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ ’’یلغار ‘‘ نامی ایک اردو فلم میں مرکزی کردار ادا کررہی ہوں جس میں میرے ساتھ شان، ہمایوں سعید، ثنا بچہ شامل ہیں۔ اس کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ڈاکٹر حسن رانا ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا پانچواں ملزم گرفتار
-
سپریم کورٹ نے میشا شفیع پر آن لائن جرح کیخلاف علی ظفر کی اپیل واپس لینے کی بنا پرخارج کردی
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا یوم پیدائش 11 مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ریکھا نے منیشا کوئرالہ کی اداکاری کی مہارت کو سراہا
-
بھارتی اداکار راکیش بیدی کی اہلیہ کے ساتھ آن لائن فراڈ
-
ابھیشیک ہاؤس فل فرنچائز میں واپسی پر خوشی سے نہال
-
میڈونا نے برازیل میں ’مفت کنسرٹ‘ کا انعقاد کرکے مداحوں کے دل جیت لیے
-
اجے دیوگن کی ہم عمر اداکارہ انکی والدہ کا کردار ادا کرنے کو تیار
-
عشق مرشد کی’’شبرا‘‘ کے سفید پشواس میں حسن کے جلوے
-
اداکارہ زرنش خان نے چہرے کی خوبصورتی کا راز افشا کر دیا
-
سوچا تھا شاہ رخ خان میرا انتظار کریں گے، اداکارہ امر خان
-
2001 کی فلم ’’چوری چوری چپکے چپکے ‘‘میری پسندیدہ فلم ہے،پریتی زنٹا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.