بچوں سے جنسی زیادتی پر پولینڈ کے کیتھولک چرچ نے معافی مانگ لی

ہفتہ 21 جون 2014 20:37

بچوں سے جنسی زیادتی پر پولینڈ کے کیتھولک چرچ نے معافی مانگ لی

وارسا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین21جون۔2014ء) یورپی ملک پولینڈ کے طاقتور کیتھولک چرچ نے کلیسائی اہلکاروں کی طرف سے بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات پر ایک بڑی تقریب میں کھل کر معافی مانگ لی۔ یہ معافی ایسے جرائم کی روک تھام کے موضوع پر ایک کانفرنس کے موقع پر مانگی گئی۔ پولینڈ کے جنوبی شہر کراکا میں منعقدہ ایک غیر معمولی تقریب میں اس معذرت کے موقع پر پولستانی کلیسا کے کئی اعلی ترین اہلکار اور ماضی میں مذہبی شخصیات کے ہاتھوں جنسی زیادتیوں کا نشانہ بننے والے بہت سے افراد بھی موجود تھے۔

اس موقع پر تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے بشپ نے کہاکہ احساس جرم پر افسردگی اور شرمندگی کے ساتھ ہم خدا سے اور پادریوں کی زیادتیوں کا نشانہ بننے والے افراد سے معافی کی درخواست کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پادری پروساک نے کہاکہ زیادہ تر کیتھولک مسیحی آبادی والے ملک پولینڈ میں کلیسائی رہنما ماضی میں مختلف پریس کانفرنسوں میں بچوں سے جنسی زیادتیوں کے واقعات پر معذرت کر چکے ہیں تاہم ایسی کسی سنجیدہ مذہبی تقریب میں اور اس طرح کلیسا کی طرف سے پہلے کبھی معافی نہیں مانگی گئی تھی۔

پولستانی بشپس کانفرنس کے نوجوانوں سے متعلقہ امور کے کوآرڈینیٹر فادر ایڈم زاک نے اس موقع پر کہا کہ کلیسائی شخصیات کی طرف سے بچوں سے جنسی زیادتیوں کے واقعات پر معذرت اور ان کے تدارک کی کوششوں کے حوالے سے امریکا اور آئرلینڈ کے مقابلے میں پولینڈ ابھی اپنے راستے کے شروع میں ہے۔

متعلقہ عنوان :