ایک ہی دن روزہ اورعید کے لئے پختونخوا حکومت آج وفاق کو خط لکھے گی
پیر 23 جون 2014 14:28
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جون 2014ء) خیبرپختونخوا حکومت نے ملک میں ایک ہی دن رمضان اور عید منانے کے لئے وفاقی حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حکومت سے درخواست کی جائے گی کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو خیبرپختونخوا کی شہادتوں تک انتظار کرنے کا کہا جائے۔
(جاری ہے)
چند روز قبل خبر پختونخوا کے وزیر برائے مذہبی امور حبیب الرحمن کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس طرح گزشتہ سال مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے صوبائی فیصلے کا انتظار کیا تھا اسی طرح اس سال بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی صوبائی کمیٹی کا فیصلہ آنے تک انتظار کرے اوراجلاس ختم نہ کرے جس کے لئے وفاقی وزیربرائے مذہبی امور کوخط لکھا جائے گا۔
اس سلسلے میں جب صوبائی وزیر سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کہاکہ حکومت کوشش کررہی ہےکہ ایک ہی دن روزہ اورعید کا انعقاد ہو، اس سلسلے میں اجلاس بھی ہوا ہے اورامید کی جاتی ہے کہ روزہ اس بار ایک ہی دن ہوگا۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 29 جون کو کراچی، بلوچستان اور خیبرپختونخواکے بلائی علاقوں میں چاند نظرآنے کاوقت زیادہ ہونے کا امکان ہے۔
مزید اہم خبریں
-
ورلڈ بینک کا تنخواہ دار اور دیگر طبقات پر انکم ٹیکس شرح برابر کرنے کا مطالبہ
-
ہم نے کسی سے ڈیل نہیں کرنی، مذاکرات عمران خان کی رہائی کیلئے ہوں گے،علی محمد خان
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.