ماہ رمضان المبارک1435ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے زونل روئیت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28جون کو ہوگا

منگل 24 جون 2014 23:08

ماہ رمضان المبارک1435ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے زونل روئیت ہلال کمیٹی ..

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جون 2014ء)ناظم اعلیٰ اوقاف سندھ حیدرآباد نے بتایا ہے کہ ماہ رمضان المبارک1435ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے زونل روئیت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28جون بمطابق( 29ماہ شعبان ۱۴۳۵ہجری)بروز ہفتہ مغرب سے ایک گھنٹہ قبل پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی کیمپ آفس ، گلستان جوہر کراچی میں ہوگاجس کی صدارت چیئر مین مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کرینگے، کراچی سے تعلق رکھنے والے مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کے ممبران بھی اس اجلاس میں شرکت کرینگے۔