فیس بک کی امریکی عدالت کے فیصلے کیخلاف قانونی چارہ جوئی
ہفتہ 28 جون 2014 20:28
نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2جون 2014ء) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک امریکی عدالت کے اس فیصلے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کر رہی ہے جس کے تحت فیس بک کو ایسے تقریبا 400 لوگوں سے متعلق ڈیٹا عدالت کو دینا پڑا جن پر سرکاری مراعات لینے میں دھوکا دہی کے الزام میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویب سائٹ کا کہنا ہے اسے کہ کسی بھی سرکاری ادارے سے ملنے والی اب تک کی سب سے بڑی درخواست ہے۔
گذشتہ برس نیویارک کی ایک عدالت کو ان لوگوں سے متعلق فوٹو گراف، نجی پیغامات، اور دیگر معلومات عدالت کو فراہم کی گئی تھیں تاہم جج نے اس معاملے کو اسی ہفتے عام کیا ہے۔فیصلے میں فیس بک کو ڈیجیٹل جاگیردار کہا گیا ہے۔جج کا کہنا تھا کہ کمپنی کو سرچ وارنٹ پر عمل کرنا ہوگا۔(جاری ہے)
اس مقدمے میں ایسے لوگوں کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی تھیں جو معذوری سے متعلق سرکاری مراعات حاصل کر رہے تھے اور جن کے فیس بک اکانٹ سے یہ معلوم ہوا کہ دراصل وہ بالکل صحت مند ہیں۔
عدالت نے فیس بک سے کہا کہ وہ 381 اکانٹس کی تفصیلات مہیا کرائے جس میں اس طرح کے لوگوں کے خلاف شہادتیں موجود ہیں۔اس کے بعد ان 381 لوگوں میں سے 62 لوگوں کے خلاف فراڈ کا کیس درج کر لیا گیا ہے۔عدالت کا کہنا ہے مدعہ علیہان اپنی جسمانی، دماغی اور سماجی صلاحیتوں کے بارے میں حکومت سے جھوٹ بولتے رہے جبکہ ان کے فیس بک کے اکانٹس کچھ اور ہی کہانی بیان کر رہے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
چین، ترکیہ، یو اے ای اورسعودی عرب میں بارشوں نے تباہی مچادی
-
لندن کے میئر کا رکن پارلیمنٹ لی اینڈرسن پر اسلامو فوبیا اور مسلم دشمنی کا الزام
-
دبئی کی شہزادی نے بیٹی کو اپنا نام دے دیا، سوشل میڈیا پر پیدائش کا اعلان
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.