ملک مزید لاشوں کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، وزیرقانون پنجاب
پیر 30 جون 2014 12:40
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جون 2014ء) وزیرقانون پنجاب رانا مشہود کا کہنا ہے کہ حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات پر اثرانداز نہیں ہورہی لیکن ملک مزید لاشوں کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، سانحہ میں متاثرہ خاندانوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے نمک پاشی کی جارہی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے اور عدالتیں جنہیں سزا سنائیں گی انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی، سانحہ کی تحقیقات کو دبانے کی کوشش نہیں کی بلکہ سابق وزیرقانون رانا ثنا اللہ سے استعفی طلب کیا تاکہ وہ عام شہری کے طور پر عدالت کے سامنے پیش ہوں اور یقین ہے کہ ان کا سانحہ میں کوئی کردار نہیں۔
(جاری ہے)
وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ سیاسی جماعتیں عوامی مینڈیٹ کا احترام کریں، ملک مزید کسی جھٹکے کا متحمل نہیں ہوسکتا، ایک چھوٹے سے مقصد کے لئے پورے نظام پر سوالیہ نشان لگایا جارہا ہے جبکہ ریٹرننگ آفیسر کسی کے ملازم نہیں ہوتے بلکہ آزادانہ طور پر کام کر رہے ہوتے ہیں لیکن آج ان پر دھاندلی کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔
اگر انتخابات کے روز دھاندلی ہوئی تو الزام لگانے والی جماعت کے پولنگ ایجنٹوں نے نشاندہی کیوں نہیں کی۔ انہوں نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے کہا کہ اگر کوئی عدالت جانا چاہتا ہے تو یہ جمہوری اور آئینی حق ہے، عدالتیں جو فیصلہ دیں گی حکومت اس فیصلے کی روشنی میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نو مئی کی تحقیقات ہونی چاہیے اور ملزمان کو سزا ملنی چاہیے، جو ظلم کرے وہ بھی معافی مانگے.ڈاکٹرعارف علوی
-
امریکا کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا باضابط اعلان سامنے آگیا
-
سی پیک کے پہلے مرحلے کے تحت 25 ارب ڈالر کے منصوبے پاکستان میں زیر تکمیل ہیں،احسن اقبال
-
نان اور روٹی کے سرکاری ریٹ کانیا نوٹیفکیشن بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کینیڈا:سکھ شہری کو قتل کرنے کے الزام میںگرفتار 3 بھارتی شہریوں کو عدالت میں پیش کردیا گیا
-
عمران خان کی آزادی والے ایجنڈے پر نکلا تھا وہ آج ختم ہوگیا،شیر افضل مروت
-
9 مئی پرآزاد کمیشن بنا کر تحقیقات کی جائیں ، ملوث عناصرکوسزا دی جائے‘عارف علوی
-
پاکستان سکھ برادری کو ان کے مذہبی مقامات کے دورے کی ہر ممکن سہولت فراہم کرتا رہے گا، سفیر مسعود خان
-
وزیرِاعظم شہبازشریف سے ازبکستان کے وزیرخارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
پاکستان بار کونسل نے پولیس تشدد اورسیشن عدالتوں کی منتقلی کیخلاف ملک بھر میں کل ہڑتال کا اعلان کر دیا
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس میں نیب کی نئی انکوائری پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے جواب طلب کرلیا
-
وزیراعظم کی ہدایت پر پاسکو(کل )سے گندم خریداری کا آغاز کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.