بھارتی نوجوان کا ناک کی مدد سے تیز ٹائپنگ کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ

پیر 30 جون 2014 17:07

بھارتی نوجوان کا ناک کی مدد سے تیز ٹائپنگ کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جون 2014ء).بھارتی شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے23سالہ نو جوان محمد خورشید حسین نے حال ہی میں ناک کے ذریعے تیر رفتاری سے ٹائپنگ کرتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

خورشید حسین نے میڈیا اور بھرے مجمع کے سامنے اپنے ہاتھ پیٹھ پر باندھتے ہوئے ناک کے ذریعے ٹائپنگ کی اور 103 حروف پر مشتمل جملہ بغیر کسی غلطی کے فقط47سیکنڈز میں کامیابی سے ٹائپ کرکے نیا گینز ریکارڈقائم کردیاجسکےلیے انہوں نے کافی عرصے تک روازنہ چھ گھنٹے مشق کی تھی۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی خورشید حسین نے 2012ء میں انگریزی کے حروفِ تہجی کو 3.43 سیکنڈز میںاُنگلیوں سے ٹائپ کر کے عالمی ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ ناک سے تیزر رفتاری سے ٹائپنگ کرنے کا عالمی ریکارڈ اس سے قبل بھی بھارتی باشندے کے پاس ہی تھا جو اس نے2008میں دبئی میں 1منٹ 33سیکنڈ میں ٹائپنگ کرکے قائم کیا تھا۔