افغانستان میں خودکش حملے میں وزارت دفاع کے ترجمان سمیت 5 اعلی افسران ہلاک
بدھ 2 جولائی 2014 12:04
کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2014ء) افغان دارالحکومت کابل میں فضائیہ عملے کی بس کے قریب خود کش حملے کے نتیجے میں وزارت دفاع کے ترجمان سمیت 5 افسران ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ۔
(جاری ہے)
غیر ملکی خبر رساں ادارکے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نے وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ظاہر اعظمی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے میں خود کش حملے کے نتیجے میں جنرل ظاہر اعظمی سمیت فضائیہ کے 5 افسران ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
خود کش حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملٹری عملہ معمول کے مطابق بذریعہ بس کام پر آرہا تھا کہ خودکش حملہ آور نے بس کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ جائے وقوعہ سے حملہ آور کے اعضا اکھٹے کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی۔واضح رہے کہ افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کے قافلے کو 7 جون کو خود کش حملے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد فضائیہ افسران پر ہونے والا یہ دوسرا بڑا حملہ ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.