لاہور ہائیکورٹ نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر 7 سول ججز کو برطرف کردیا
جمعہ 4 جولائی 2014 16:53
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4جولائی 2014ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس خواجہ امتیاز نے عوامی شکایات اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر سول کورٹس کے 7 ججز کو برطرف کردیا۔
(جاری ہے)
لاہور ہائیکورٹ کی انتظامیہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں عوامی شکایات کا جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس کے دوران سول کورٹ کے 7 ججز کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار پایا گیا جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس خواجہ امتیاز نے ساتوں ججز کو فوری برطرف کرتے ہوئے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔
برطرف ججز میں 3 خاتون ججز بھی شامل ہیں جنہیں عدالتی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔برطرف ججز کے خلاف پنجاب کے مختلف اضلاع سے شکایتیں موصول ہوئیں تھیں جس پر انتظامی کمیٹی نے محکمہ جاتی کارروائی کی، برطرف سول ججز میں ندیم اصغر ندیم، قمر زمان تارڑ،محمد امجد، مظفر حسین ، ظل ہما، بشری فرید اور صائمہ آصف شامل ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.