شکیب الحسن پر چھ ماہ کی پابندی عائد
پیر 7 جولائی 2014 22:39
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جولائی۔2014ء)بنگلہ دیشی کرکٹ حکام نے پیر کے روز اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن پر بین الاقوامی کرکٹ سے چھ ماہ کے لیے پابندی عائد کردی جبکہ ان کے 2015 کے اختتام تک تمام این او سیز بھی معطل کردیے گئے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کے رویے کی وجہ سے ایسا کیا گیا جو کہ بنگلہ دیشی کرکٹ میں غیر معمولی بات ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے رویے کے باعث ٹیم پر برے اثرات مرتب ہورہے جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کرنا پڑا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ستائیس سالہ شکیب کو معطل کرنے کا فیصلہ متفطہ تھا اور وہ کسی بھی قسم کی کرکٹ میں آئندہ چھ ماہ کے لیے حصہ نہیں لے سکیں گے۔یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب رپورٹس کے مطابق شکیب کو کریبیئن پریمئیر لیگ سے واپس بلالیا گیا جس پر انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی دھمکی دے دی۔
بی سی بی چیئرمین نے کہا کہ شکیب بورڈ کی کلیئرنس کے بغیر کیریبیئن سفر کررہے تھے اور انہوں نے کوچ سے بھی بدتمیزی کی جس پر انہوں نے بعد میں معافی بھی مانگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم صاف طور پر بتانا چاہتے ہیں کہ اگر ایسا دوبارہ ہوا تو ان پر زندگی بھر کے لیے پابندی عائد کی جاسکتی ہے اور ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.