میران شاہ کا80 فیصد علاقہ طالبان سے صاف کردیا گیا ہے ، پاک فوج
جمعرات 10 جولائی 2014 13:15
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10جولائی 2014ء) طالبان کے خلاف فوجی کارروائی ضرب عضب کی کمان کرنے والے میجر جنرل ظفر خان نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ کے 80فیصد علاقے کو طالبان سے صاف کر دیا گیا ہے اور ان کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو تتر بتر کر دیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
وزیرستان کے صحافیوں کے دورے کے دوران بی بی سی سے بات کرتے ہوئے میجر جنرل ظفر خان نے کہا کہ اس علاقے کو سو فیصد سیل کرنا ممکن نہیں ہے لیکن جو عناصر یہاں سے نکل گئے ہیں انھیں علاقے میں واپس آنے نہیں دیا جائے گا۔
شمالی وزیرستان میں فوج کے کمانڈر نے کہا کہ وہ اس بات کا تعین نہیں کرسکتے کہ یہ آپریشن کتنے ہفتے یا مہینوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ تاریخ دینا قبل از وقت ہوگا۔انھوں نے کہا کہ انھیں احساس ہے کہ لاکھوں افراد اس آپریشن سے متاثر ہوئے ہیں لیکن پوری قوم کو یہ سب کچھ مل کر برداشت کرنا ہوگا۔ میجر جنرل ظفر خان نے کہا کہ اس علاقے کو سو فیصد سیل کرنا ممکن نہیں ہے لیکن جو عناصر یہاں سے نکل گئے ہیں انھیں علاقے میں واپس آنے نہیں دیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.