کسی بھی وقت انقلاب کا اعلان ہونے کو ہے، عوام تیار رہیں، طاہر القادری
جمعرات 10 جولائی 2014 16:33
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10جولائی 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ کسی بھی وقت انقلاب کا اعلان ہونے کو ہے، عوام سڑکوں پر نکلنے کے لئے تیار رہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سونامی کا مجھے نہیں معلوم، سونامی کے بارے میں عمران خان بہتر جانتے ہیں لیکن انقلاب کسی صورت موخر نہیں ہوگا اور ہر صورت آکر رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ انقلاب کا اعلان جلد ہونے کو ہے، عوام گھروں سے نکلنے کے لئے تیار رہیں، انقلاب نہ لانا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے خون سے غداری ہو گی۔طاہر القادری
نے کہا کہ سنا ہے کہ سونامی خان انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں، انتخابی اصلاحات ایک پیج ورک ہے اس سےغریب کوروٹی نہیں ملےگی لیکن ہمارا ایجنڈا انتخابی اصلاحات سے بہت بڑا ہے۔(جاری ہے)
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ لاکھوں نواجوان ڈگریاں لئے روز گار کی تلاش میں سڑکوں پر دھکے کھا رہے ہیں لیکن انھیں کوئی روزگار دینے والا نہیں، کسانوں اور ہاریوں کو ان کے حقوق نہیں ملتے جب کہ مزدور خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انصاف حاصل کرنے کے لئے نسلیں ختم ہو جاتی ہیں لیکن انصاف نہیں ملتا، اتنا مہنگا انصاف ہے کہ غریب تو کیا متوسط طبقے کے افراد کو بھی انصاف کے لئے سالوں عدالتوں کے دھکے کھانے پڑتے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.