میسی، میراڈونا اور پیلے جیسا عظیم فٹبالر بننے سے 1 فتح دور
جمعہ 11 جولائی 2014 13:23
ساؤ پاؤلو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2014ء) ارجنٹائن کے لیونل میسی، میراڈونا اور پیلے جیسا عظیم فٹبالر بننے سے ایک فتح دور رہ گئے، جرمنی کے خلاف اتوار کوکامیابی 4 بار کے فٹبالر آف دی ایئر کوآل ٹائم سپر اسٹار بنادے گی۔ دریں اثنا ڈوپ ٹیسٹ کی وجہ سے میسی کا نیدرلینڈز کے خلاف جیت کا جشن ادھورا رہ گیا، سیمی فائنل میں فتح کو حادثے میں ہلاک ہونے والے ہموطن اسپورٹس صحافی کے نام کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لیونل میسی کیلیے رواں ورلڈ کپ اب تک خوش قسمت ثابت ہوا،وہ اپنی ٹیم کو فائنل تک پہنچانے میں کامیاب رہے اور اب ان کے اور سونے کی ٹرافی کے درمیان مزید ایک فتح حائل ہے،اگر میسی اپنی ٹیم کو 1986 کے بعد پہلی مرتبہ چیمپئن بنوانے میں کامیاب ہوگئے تو پھر وہ بھی برازیل کے پیلے اور اپنے ہموطن ڈیگو میرا ڈونا جیسے آل ٹائم سپراسٹارز کی فہرست میں شامل ہوجائیں گے۔(جاری ہے)
میسی نے بارسلونا کی جانب سے کئی کارنامے انجام دے اور چار مرتبہ فٹبالر آف دی ایئر کا اعزاز بھی اپنے نام کیا، مگر ابھی تک ان کے نام کے آگے ورلڈ چیمپئن درج نہیں ہوا، دلچسپ بات یہ ہے کہ میسی نے گذشتہ روز اپنے ملک کی جانب سے 92 واں میچ کھیلا، اس طرح وہ میراڈونا کو پیچھے چھوڑ کر ارجنٹائن کے سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے فٹبالرز کی فہرست میں چھٹے نمبر پرآگئے ہیں۔
میسی کی حوصلہ افزائی کیلیے اسٹیڈیم میں ان کی گرل فرینڈ اور بچے کی ماں انتونیلا بھی موجود تھیں۔نیدرلینڈز کیخلاف فتح کا میسی ڈوپ ٹیسٹ کی وجہ سے جشن نہیں منا پائے انھیں نمونے دینے کیلیے جانا پڑا۔ انھوں نے ٹویٹر پر اس بات کی تصدیق کی کہ ان کا ڈوپ ٹیسٹ بھی ہوا ہے۔ بعد ازاں میسی نے نیدرلینڈز کے خلاف پنالٹی شوٹس پر ملنے والی فتح کارحاثے میں ہلاک ہونے والے ہموطن اسپورٹس صحافی جارج لوپیز کے نام کی، میسی 38 سالہ لوپیز سے کافی قریب سمجھے جاتے تھے، انھوں نے گذشتہ روز میڈیا سے بات چیت میں انتہائی جذباتی انداز میں کہا کہ ’ میرے دوست یہ کامیابی خاص کر تمھارے لیے ہے‘‘۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ 11 سامنے آگئی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل دنیائے کرکٹ کا بڑا اپ سیٹ
-
پاکستانی کوہ پیما سربازعلی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلی
-
اے ٹی ایف ، پاکستان ٹینس ٹیم کی مسلسل دوسری فتح، میزبان نیپال کو بآسانی 0-3 سے ہرا دیا
-
پاکستان کی نیشنل فٹ بال ٹیم میں سرگودھا یونیورسٹی کے ہونہار کھلاڑی طالب علم کو منتخب کر لیا گیا
-
مختصر ونڈو کے باعث چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا فارمیٹ ون ڈے سے ٹی ٹونٹی میں بدلے جانے کا امکان
-
آسٹریلیا کے ٹونی ہیمنگ چیف پچ کیوریٹر کے لیے فیورٹ
-
اعظم خان کی جانب سے پسینہ صاف کرنے کیلئے ڈالرز کا استعمال
-
آسٹریلیا نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا،اسمتھ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام
-
انگلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ( کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ایسی ٹیم بنے گی جس پر فینز فخر کریں گے، جیسن گلیسپی
-
پاکستان کے سرباز خان نے بغیر آکسیجن ماؤنٹ ایوریسٹ سر کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.