نوشہرہ ، تیز رفتار ڈمپر چنگ چی پر چڑھ دوڑا، رکشے میں سوار ایک ہی خاندان کی چار خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق
جمعہ 11 جولائی 2014 18:24
نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی۔2014ء)نوشہرہ میں تیز رفتار ڈمپر چنگ چی پر چڑھ دوڑا۔ جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار ایک ہی خاندان کے چار خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق ۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل جبکہ تین افراد شدید زخمی زخمیوں میں ایک خاتون کی حالت نازک۔ ڈمپر ڈرائیور موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب تاہم بعدازاں پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کے گھر پر چھاپہ مارکر ان کو گھر سے گرفتارکرلیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کرلی۔(جاری ہے)
نوشہرہ کلاں کے رہائشی راج ولی ولد غندل سکنہ نواں کلے نوشہرہ کلاں نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شام میرے تمام خاندان جن میں میری والدہ، بیوی، بھابھی، بہن اور بیٹا ، بھتیجا رکشے میں رسالپور کے علاقہ گنڈیری میں افطاری کرنے کے بعد واپس گھر آرہے تھے اور میرے رکشے کے پیچھے موٹر سائیکل پر آرہاتھا جب ہم علاقہ کھنڈر کے مقام پر پہنچے تو اس دوران مردان سے آنے والے ایک تیز رفتار ڈمپر نمبر8413تیز رفتاری کے باعث رکشے پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں میرے خاندان کے چھ افراد موقع پر جاں بحق جن میں تین خواتین ،ایک بچہ سمیت رکشہ ڈرائیور بھی شامل جاں بحق ہونے والوں میں مسماة انتظار بی بی زوجہ غندل، مسماة رابعہ دختر غندل، مسماة نبیلہ زوجہ راج ولی، نیلوفر ولد خانبر ، ابراہیم ولد پوردل ، حبیب الله ولد راج ولی، جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں مہران ، یاسین پسران راج ولی اور مسماة فرزانہ زوجہ پوردل شدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں مسماة فرزانہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ڈمپر ڈرائیور نے گاڑی سڑک پر چھوڑ کر فرار ہوگئے تاہم پولیس نے رات گئے ڈرائیور ثاقب عرف شینو ولد رئیس خان سکنہ کھنڈر نوشہرہ کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتارکرلیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
-
مزدور کی کم از کم تنخواہ 60000/-روپے قانونی طور پر مقرر کی جانی چاہئے،علماء مشائخ
-
وزیراعلی سندھ نے پرائمری اسکولوں کو بتدریج پوسٹ پرائمری اسکولوں میں اپ گریڈ کرنے کی پالیسی کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.