پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات، دونوں ایوانوں کی نمائندگی کا تنازعہ ختم کرنے، اتفاق رائے سے معاملے کو حل کر نے کے لئے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس چیئرمین سینٹ نے جمعرات کو طلب کر لیا، اجلاس میں سینٹ سے نمائندگی ایک تہائی کرنے،قومی اسمبلی سے دوتہائی رکھنے کا امکا ن
جمعہ 11 جولائی 2014 18:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی۔2014ء) پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات میں دونوں ایوانوں کی نمائندگی کا تنازعہ ختم کرنے اور اتفاق رائے سے معاملے کو حل کر نے کے لئے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس چئیرمین سینٹ نے جمعرات کو طلب کر لیا ہے اجلاس میں سینٹ سے نمائندگی ایک تہائی کرنے اور قومی اسمبلی سے دوتہائی رکھنے کا امکا ن ہے زرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کی بیرون ملک سے واپسی کے بعد چئیرمین سینٹ نے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا ہے ۔
اجلاس میں پارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت دی جائے گی ۔زرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلی کیا جانے کا امکان ہے کہ قومی اسمبلی سے پارلیمانی کمیٹی میں دو تہائی جبکہ سینٹ سے ایک تہائی نمائندگی ہو گی کیونکہ ماضی میں بھی پارلیمانی کمیٹیوں میں یہی نمائندگی رہی ہے ۔(جاری ہے)
زرائع کے مطابق انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کے قیام کے لئے دونوں ایوانوں سے منظور کی گئی قرار داد میں کہیں بھی دونوں ایو انوں سے نمائند گی کا زکر نہیں جس پر چئیرمین سینٹ نے سپیکر کو مشاورت کرنے کا پیغام بھیجا ۔
سینٹ میں قائد حزب اختلا ف اور قائد ایوان سے میٹنگ میں فیصلہ نہ ہونے کے باعث پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس بلایا گیا ابتدائی طور پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے کمیٹی کے لئے جو نام دئے گئے ان میں ایوان بالا کی نمائندگی انتہائی کم ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یوم تاسیس پر ریلی نکالنے کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنماءشعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور
-
لاہور،گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ نئی نویلی دلہن نے خود کشی کرلی
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
وفاقی وزراءکا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،سہولیات پر عدم اطمینان کااظہار
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.