افغانستان،سڑک کنارے نصب بم دھما کے میں ایک ہی خاندان کے 10افراد جاں بحق ، دو بچے زخمی
ہفتہ 12 جولائی 2014 20:39
کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جولائی۔2014ء) جنوبی افغانستان کے شورش زدہ ضلع میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک گاڑی میں سفر کرنے والے ایک ہی خاندان کے چار خواتین سمیت دش شہری جاں بحق ہوگئے،یہ بات حکام نے کہا۔حملہ ایسے وقت سامنے آیا جب چند روز قبل اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
یہ افراد پنجوائی ضلع سے قندھار سٹی جارہے تھے جب مرکزی شاہراہ پر ان کی گاڑی بم سے ٹکرا گئی۔پنجوائی کے گورنر فضل محمد اسحاق زئی نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ آج صبح سڑک کنارے نصب بم ان کی گاڑی سے ٹکرا گیا،جس کے نتیجے میں چار خواتین سمیت دش افراد جاں بحق ہوگئے اور مزید بتایا کہ دو بچے زخمی ہوئے۔وزارت داخلہ کے ایک بیان میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہلاک شدگان کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا،فوری طور پر کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی،تاہم سڑک کنارے بم دھماکے طالبان کی جانب سے عام ہتھیار کے طور پر استعمال کئے جاتے ہیں،اگرچہ کہ عام شہریوں پر ہونے والے حملوں کی اکثر ذمہ داری کسی گروپ کی طرف سے قبول نہیں کی جاتی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.