آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، سعید اجمل بہترین بالر اور محمد حفیظ نمبر ون آل راؤنڈر
اتوار 13 جولائی 2014 17:47
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی۔2014ء) انٹرنیشل کرکٹ کونسل کی جانب سے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان کے سعید اجمل بہترین بالر جبکہ محمد حفیظ نمبر ون آل راؤنڈر ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کی پہلی پوزیشن ہے، بھارت دوسرے، سری لنکا تیسرے، جنوبی افریقا چوتھے، انگلینڈ پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے، اس کے علاوہ نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اور زمبابوے بالترتیب ساتویں، آٹھویں، نویں اور دسویں نمبر پر ہے۔
ون ڈے فارمیٹ کے بیٹنگ کے شعبے میں پہلی دونوں پوزیشن پر پروٹیز کھلاڑیوں کا قبضہ ہے، پہلے نمبر پر ابراہم ڈی ویلئیرز جبکہ دوسرے نمبر پر ہاشم آملہ اور ویراٹ کوہلی مشترکہ طور پر براجمان ہیں۔(جاری ہے)
جارج بیلی چوتھے، کمارا سنگاکارا پانچویں، مہندر سنگھ دھونی چھٹے، تلکارتنے دلشان ساتویں اور پاکستان کے مسٹر ٹک ٹک مصباح الحق آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔
پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور احمد شہزاد 15ویں اور عمر اکمل 17ویں نمبر پر موجود ہیں۔ایک روزہ کرکٹ میں بالنگ کے شعبے میں پاکستان کے جادوگر اسپنر سعید اجمل کا جادو برقرار ہے اور وہ بہترین بالرز کی فہرست میں بدستور سرفہرست ہیں۔ دوسرے نمبر پر سنیل نارائن، تیسرے پر جیمز اینڈرسن، چوتھے پر ڈیل اسٹین اور پانچویں نمبر پر مک کے براجمان ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کے محمد حفیظ 10ویں اور جنید خان 16ویں نمبر پر ہیں۔ 50،50 اوورز کے کرکٹ فارمیٹ میں آل رانڈرز کی درجہ بندی میں پاکستان کے محمد حفیظ پہلے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے، اینجلو میتھیوز تیسرے، رویندر جدیجا چوتھے اور شین واٹسن پانچویں نمبر پر ہیں، اس کے علاوہ پاکستان سے بوم بوم آفریدی بھی ٹاپ ٹین آل رانڈرز کی فہرست میں شامل ہیں اور اس فہرست میں ان کا نمبر ساتوں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.