افغانستان،عبداللہ عبداللہ کے حامیوں نے آٹھ دن سے جاری دھرناختم کردیا

پیر 14 جولائی 2014 17:09

افغانستان،عبداللہ عبداللہ کے حامیوں نے آٹھ دن سے جاری دھرناختم کردیا

کابل(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء) افغانستان میں صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کے حامیوں نے دھرنا ختم کردیا ، عبداللہ عبداللہ کے حامیوں نے اس وقت دھرنا ختم کیا جب تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر اتفاق کرلیا گیا،میڈیارپورٹس کے مطابق افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ نے کابل میں اپنے حامیوں کے اجتماع میں کہا کہ عوام کے احتجاج اور عالمی برادری کی جانب سے اس احتجاج کی حمایت کے بعد عالمی معیارات کے مطابق انتخابات میں ہونے والی تمام بے صابطگیوں اور دھاندلیوں کی تحقیقات کی جائیں گی، افغانستان کے صدارتی انتخابات دو مرحلوں میں ہوئے ہیں اور دوسرے مرحلے میں افغاں الیکشن کمیشن کے مطابق اشرف غنی احمد زئی کو چھپن فیصد جبکہ عبداللہ عبداللہ کو چوالیس فیصد ووٹ ملے ہیں۔

(جاری ہے)

عبداللہ عبداللہ نے ان ابتدائی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جعلی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ انتخابات میں وسیع پیمانے پر دھاندلی ہوء? ہے۔ دونوں امیدواروں نے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ڈالے گئے تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور قومی اتحاد کی حکومت کی تشکیل پر اتفاق کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :