عمران خان کے ب فارم کی نقل ارسلان افتخار کو نہیں دی جاسکتی ‘ ذرائع
منگل 15 جولائی 2014 13:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15جولائی 2014ء) ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان کے ب فارم کی نقل ارسلان افتخار کو نہیں دی جاسکتی باخبر ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس کے صاحبزادے ارسلان افتخار جو پہلے ہی پی ٹی آئی کے سربراہ کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کرچکے ہیں نادرا کے ایک سینئر اہلکار سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ نادرا کسی شخص کے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کو ایک غیرمتعلقہ فرد کو جاری کرنے کا مجاز نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف اس فیملی کا سربراہ یا اس کا کوئی رکن ہی اس سرٹیفکیٹ کی نقل حاصل کرسکتا ہے۔ارسلان افتخار کی جانب سے اس درخواست کے جمع کرانے کا مقصد اس حوالے سے ثبوت اکھٹا کرنا ہے کہ عمران خان نے مبینہ طور پر اپنے کاغذاتِ نامزدگی میں حقائق پر پردہ ڈال رکھا ہے۔(جاری ہے)
پی ٹی آئی کے سربراہ نے ان کے والد پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے 2013ء کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی میں اہم کردار ادا کیا تھا، اور ڈاکٹر ارسلان افتخار کی بلوچستان بورڈ آف انوسٹمنٹ کے چیئرمین کے عہدے پر تقرری اس کے اجر کے طور پر کی گئی تھی۔
ارسلان افتخار کا یہ اقدام اس الزام کے جواب میں سامنے آیا ۔ڈاکٹر ارسلان افتخار الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذاتِ نامزدگی کی ایک نقل پہلے ہی حاصل کرچکے ہیں۔2007ء میں عمران خان کے خلاف دائر کیے گئے ریفرنسز کی ایک نقل حاصل کرنے کیلئے جمع کرائی گئی ان کی ایک اور درخواست ابھی کارروائی کی منتظر ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.