نوشہرہ کینٹ ،افغان مہاجر کمیپ میں نماز کے دوران معمولی تکرارکے بعد دو گروپوں میں مسلح تصادم ،ایک شخص موقع پر جاں بحق، ایک زخمی

جمعرات 17 جولائی 2014 21:51

نوشہرہ کینٹ ،افغان مہاجر کمیپ میں نماز کے دوران معمولی تکرارکے بعد ..

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جولائی۔2014ء) نوشہرہ کے علاقے آکوڑہ خٹک افغان مہاجر کمیپ میں نماز کے دوران معمولی تکرارکے بعد دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق آکوڑہ للمہ افغان مہاجر کمیپ میں نماز کے دوران معمولی تکرار کے بعد ملزمان میں مسلح تصادم ہوا فائرنگ کے نتیجہ میں 48 سالہ شخص حضرت اللہ گولیاں لگنے موقعہ پر جابحق جبکہ آٹھارہ سالہ نوجوان جمیل شدید زخمی ہوگیا ۔

ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔پولیس کی بھاری نفری نے افغان مہاجر کمیپ کو گہرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کریا ہے۔مقتول کی نعیش اور زخمی کو مقامی لوگوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقل کیا جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

شدیدزخمی نوجوان کو تشویش ناک حالت کی وجہ سے ان کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آکوڑہ خٹک کے قریب للمہ افغان مہاجر کمیپ میں نماز کی ادایگی کے دوران معمولی تکرار مسلح تصادم کی شکل اختیار کرگیا۔پولیس کے مطابق اندھا دھن فائر نگ کے نتیجہ میں مسمی حضرت اللہ ولد محمد ہاشم موقعہ پر جابحق ہوگیا۔فائرنگ سے ایک آٹھار ہ سالہ نوجوان مسمی جمیل ولد عبداقدوس بھی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیاجن کو لوگوں نے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقل کیا۔پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کی نعیش کو ورثا کے حوالے کردیا۔شدید زخمی نوجوان کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا۔چھ ملزمان کے خلاف تھانہ آکوڑہ خٹک میں قتل و اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :