مودی حکومت کیساتھ تعلقات بحالی کیلئے امریکی کابینہ آئندہ ہفتے بھارت کا دورہ کریگی
جمعہ 18 جولائی 2014 12:52
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جولائی۔2014ء) امریکا نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں اْس کی کابینہ کا ایک وفد بھارت کا دورہ کریگا جس کا مقصد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ تعلقات کی بحالی ہوگا۔ مودی کے ساتھ امریکا نے کبھی سرد مہری کا رویہ اختیار کیا تھا۔ واشنگٹن حکام کی طرف سے امریکی سینیٹ کی کمیٹی کو دی جانے والی اطلاعات کے مطابق نریندرمودی پہلے ہی ستمبر میں امریکا کا دورہ کرنے کا اعلان کر چْکے ہیں تاہم اْن کے دورے سے قبل ہی امریکی وزیر خارجہ جان کیری 31 جولائی کو جبکہ وزیر دفاع چیک ہیگل اگست کے شروع میں بھارتی حکام سے ملاقات کی غرض سے نئی دہلی پہنچیں گے۔
اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں جنوبی ایشیائی امور کی نائب سکریٹری نیشا بسوال نے اس بارے میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا،" ہم یقین و اعتماد کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ ہم مودی حکومت کے ساتھ مضبوط باہمی تعاون اور شراکت کے ساتھ اپنے اقتصادی اور اسٹریٹیجک تعلقات کو فروغ دے سکیں گے۔(جاری ہے)
2002 ء میں بھارتی ریاست گجرات میں ہونے والے مذہبی فسادات، جن میں ہزاروں مسلمانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا، کے ضمن میں مودی پر یہ الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ انہوں نے دیدہ و دانستہ مسلم کْش فسادات ہونے دیے اور اس مغربی صوبے گجرات کے لیڈر ہونے کے باوجود مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔
مودی خود پر لگے ان الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔ تب سے نریندر مودی امریکا میں ایک ’نا پسندیدہ یا ناقابل قبول شخصیت‘ تصور کیے جاتے تھے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری بھارت کے دورے کے دوران بھارت امریکا اسٹریٹیجک سالانہ مذاکرات میں حصہ لیں گے۔ پینٹاگون کی ایک اعلیٰ اہلکار کے بقول، امریکی وزیر دفاع چیک ہیگل کے بھارت کے دورے کا مقصد مودی حکومت کے ساتھ وسیع تر عسکری تجارت اور تعاون کی کوششیں کرنا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
فحش فلموں کی اداکارہ کا ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلق کا اعتراف
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی حمایت کرتے ہیں، امریکا
-
پاکستانی بس ڈرائیور کے بیٹے صادق خان نے تیسری بار میئر لندن کا حلف اٹھالیا
-
غزہ میں اسرائیل کی جارحیت جاری رہی تو جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوگا، حماس
-
طلب میں کمی، ایسٹرا زینیکا نے کووڈ ویکسین مارکیٹ سے واپس لینا شروع کردیا
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹرانٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کا اعلان
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.