پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے طالب علموں کیلئے سکالر شپ

منگل 22 جولائی 2014 17:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکینڈری سکولوں کے فارغ التحصیل 19 طالب علموں کو دیا پاکستان نامی فلاحی تنظیم نے میٹرک کے امتحان 2013 ء میں 90 فیصد نمبر لینے پر 5 ہزار روپے فی کس سکالر شپ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سکالر شپ کا مقصد مستحق طالب علموں کی حوصلہ افزائی ہے ۔ جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ان طالب علموں میں 5 لڑکے اور 14 لڑکیاں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :